نرمدا پراجکٹ گجرات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا:مودی

احمد آباد: وزیراعظم نریندر مودی نے نرمدا ندی پر سردار سروور ڈیم پراجکٹ کی تکمیل کو ایک زبردست کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دس سال کے دوران بی جے پی کی حکومت میں گجرات کی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوجائے گا اور ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لے گی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ پانی کی فراہمی گجرات کےلئے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔پہلے پانی پر ہی اتنی رقم خرچ ہوتی تھی کہ دیگر منصوبوں پر اس کا اثر ہوتا تھا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نرمدا منصوبے کےلئے سبھی حکومتوں نے کام کیا ہے،اس میں سیاست جیسی کوئی بات نہیں ہے۔اس کے دروازے لگنے کے معاملے میں کچھ رکاوٹیں تھیں لیکن اب سب ٹھیک ہوچکا ہے۔
گجرات کے عوام پانی کی اہمیت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرمدا کے دروازے بند ہونے کے ساتھ ہی گجرات کی خوشحالی کے دروازے کھلنے کے موقع پر وہ جلد ہی گجرات کا ایک اور دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ باندھ پر بنے 30دروازے حال ہی میں بند کرنے کے بعد سے اس میں پانی کے تحفظ کی سطح قریب پونے چار گنا بڑھ گئی ہے،جس سے گجرات میں پانی کی فراہمی کامسئلہ کافی حد تک حل ہونے کی امید ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi narmada project will take gujarat to new heights in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply