وزیر اعظم نے ملک کے طویل ترین پل کو بھوپین ہزاریکا کے نام سے موسوم کیا

گواہاٹی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام میں برہمپتر ندی پر بنے دھولا ساڈیہ پل کا نام آج عظیم موسیقار بھوپین ہزاریکا کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر مودی نے پل کو قوم کے لئے وقف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس پل کا نام عظیم گلوکار بھوپین ہزاریکا کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ہزاریکا نے موسیقی کے ذریعے برہمپتر کی شہرت دنیا بھر میں پہنچائی تھی۔
یہ پل آسام اور اروناچل پردیش کو جوڑے گا اور اس سے دونوں ریاستوں کے درمیان فاصلے میں کافی کمی آئے گی اور روزانہ 10 لاکھ روپے کے ایندھن کی بچت ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس پل کا تصوراٹل بہاری باجپئی کے دور حکومت کے دوران کیا گیا تھا لیکن اس پر کام کافی دیر سے شروع ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi names indias longest bridge after assam singer bhupen hazarika in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply