وزیر اعظم مودی دنیا کی30 نہایت بااثر شخصیات میں شامل

نیو یارک:ٹائم میگزین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو انتہائی بااثر شخصیات میں سے ایک قرار دیا اور انہیں ایک انٹرنیٹ اسٹار سے تعبیر کیا جو اکثر و بیشتر سفارت کاری کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔
میگزین نے انٹرنیٹ پر انہیں لگاتار دوسری بار 30نہایت ذی اثر شخصیات میں شامل کرتے ہوئے گذشتہ سال دورہ پاکستان کا وزیر اعظم کے ذریعہ ٹوئیٹر پر غیر روایتی اعلان کا حوالہ دیا۔ اس فہرست میں مصنف جے کے رولنگ، سابق اولمپک اتھیلیٹ چیٹلین جینر، فٹبال اسٹار کرسٹیانو عرونالڈو، امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ، رئیلیٹی ٹی وی اسٹار کم کرداشیان اور ان کے شوہر کین ویسٹ بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم مودی کے حوالے سے ٹائم نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے رہنما انٹرنیٹ اسٹار بھی ہیں جن کے 18ملین ٹوئیٹر فالوور ہیں۔اور فیس بک پر انہیں پسند کرنے والوں کی تعداد 32ملین ہے۔گذشتہ سال ٹائم میگزین نے مودی جی کو 100نہایت بااثر شخصیات میں جگہ دی تھی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi named in times most influential people on internet in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply