وزیر اعظم نریندر مودی سابق فرانسیسی صدر ہولاندے کا بیان تسلیم کریں یا بتائیں کہ سچائی کیا ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ فرانس کے سابق صدر فرینکوئس ہولانڈے کے اس بیان پر اپنی صفائی دیں جو رافیل سودے کے حوالے سے حکومت ہند کے بیان کی تردید کرتا ہے۔

کانگریس صدر نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم ہولانڈے کے بیان کو تسلیم کر لیں یا کہیں کہ ہولانڈے جھوٹ بول رہے ہیں اور بتائیں کہ صداقت کیا ہے۔

واضح ہو کہ ہولانڈے نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت ہند نے رافیل طیارہ سودے میں حکومت ہندنے ہمیں کوئی متبادل دیے بغیر انل انبانی کی ریلائنس ڈیفنس کو ہندوستان کئے پارٹنر کے طور پر متعارف کرایا تھا۔

راہل نے کہا کہ ان کا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ وزیر اعظم نے عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر انل انبانی کی جیب میں بھر دیا۔راہل نے کہا کہ انل انبانی نے اپنی زندگی میں کبھی طیارہ نہیں بنایا۔

انہوں نے رافیل سودے سے چند روز پیشتر ہی اپنی کمپنی قائم کی تھی۔اور پھر یہ سودا ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ(ایچ اے ایل) سے لے کر45000کروڑ روپے کے مقروض انل انبانی کو دے دیا گیا۔

راہل نے صرف وزیر اعظم کو ہی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتارمن اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی ہی بول رہے ہیں جبکہ انہوں نے معاہدے دستخط نہیں کیے ، مودی نے کیے ہیں اس لیے مودی کو ہی جواب دینا چاہیے۔

لیکن وزیر اعظم خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔راہل نے مزید کہا کہ ملک کے چوکیدار نے ہی چوری کی ہے۔ راہل نے کہا کہ سودے کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ مودی ہولاندے کے اس بیان پربھی خاموشی سادھے ہیں جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو چور کہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi must clear his stand rahul after hollandes claims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply