وزیر اعظم نریندرمودی سنیچر کو قوم سے خطاب کر سکتے ہیں

نئی دہلی : نوٹ کی منسوخی کے تحت پرانے نوٹوں کو جمع کرانے کی مہلت ختم ہو رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اپنی حکومت کی نقدی پالیسی کے بارے میں نئے سال کی شام پر 31 دسمبر کو ملک کے باشندوں سے خطاب کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے آٹھ نومبر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کالے دھن، کرپشن، جعلی نوٹوں اور دہشت گردی کو ملنے والی رقم پر روک لگانے کے لئے ایک ہزار اور پانچ سو کے پرانے نوٹ کو لین دین سے باہر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
لوگوں کو تیس دسمبر تک ایسے نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے بعد میں نوٹ کی منسوخی کی وجہ عوام کو ہو نے والی پریشانیوں کے پیش نظر سب سے پچاس دن کا وقت دینے کی اپیل کی تھی۔ ذرائع نےیواین آئی کو بتایا کہ یہ دیکھتے ہوئے مسٹر مودی اپنے خطاب میں نقد رقم کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے کچھ اقدامات اور نقدی نکالنے کی حد بڑھانے کے بارے اعلان کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ معیشت کو بلا نقدی ا بنانے کے سلسلے میں حکومت کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں۔
زیادہ تر اپوزیشن پارٹیاں نوٹ کی منسوخی کے سلسلے میں حکومت کو گھیرنے میں لگی ہوئی ہے۔اس مسئلے کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کافی ہنگامہ کیا تھا، جس کی وجہ سے تقریباًمکمل سیشن ہی برباد ہو گیا تھا۔ ان جماعتوں کا الزام ہے کہ نوٹ کی منسوخی کا فیصلہ بغیر مناسب مشاورت کے جلدی میں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو بھاری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور چھوٹے تاجروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi may address nation on new years eve in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply