اترا کھنڈ کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے بی جے پی کو حکومت بنانے کا موقع دیں: مودی کی اپیل

دہرہ دون: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ میں الیکشن کا بگل بجاتے ہوئے آج کانگریس حکومت پر ریاست کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عوام کو تلقین کی کہ ریاست کی مجموعی ترقی کے لئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ د ے کر اسے حکومت سازی کا موقع دیں ۔تاکہ ریاست کی خوشحالی کے لیے نئی نئی اسکیموں پر باقعادہ عمل آوری ہو سکے۔
مسٹر مودی نے یہاں پریڈ گراؤنڈ میدان میں چاردھاموں کو جوڑنے کے لئے ” آل ویدر سڑک پروجکٹ“ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خود کو اتراکھنڈ کا شکرگزار بتایا اور کہا کہ اس ریاست کو بہترین ریاست بنانے کے لئے انھیں دیو ی دیوتاؤںکی سرزمین کے لوگوں کا آشرواد چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دور میں اتراکھنڈ ریاست کی تشکیل ہوئی تھی لیکن یہاں کی کانگریس حکومت نے اس ریاست کو تباہ کر دیا ہے۔
اسے مشکلات سے باہر نکالنے کی ذمہ داری اب ہماری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، “اتراکھنڈ کو کھائی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ اسے برباد کر دیا گیا ہے۔ ریاست کو مشکل سے باہر نکالنے کے لئے ڈبل انجن کی ضرورت ہے۔ ایک انجن دہلی میں لگا ہوا ہے اور اب اتراکھنڈ میں بھی دوسرا انجن لگانا ہے۔ اتراکھنڈ کو تیز رفتار سے آگے بڑھانا ہے اور اسے بہترین ریاست بنانا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi lays foundation stone in uttarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply