وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے دو لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز مدھیہ پردیش میں پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر اپنے خطاب میں پنچایتی راج کی اہمیت و افادیت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر بھی سخت تشویش ظاہر کی۔اور یہ گھناو¿نے فعل کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت انتباہ دیا۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایسی گھناو¿نی حرکت کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے گی اور انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت تمام لوگوں کے جذبات کو سمجھتی ہے اور اسی کی روشنی میں فیصلے لے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنے لڑکوںکو بھی سمجھانا ہوگا کہ وہ لڑکیوں اور عورتوں کی عزت کرنا سیکھیں۔ اور اس کا آغاز گھر سے ہی کرنا ہو گا۔اس حوالے سے وزیر اعظم نے وسیع پیمانے پر تحریک شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے آئندہ پانچ سال کے دوران مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں کی ترقی کے ایک روڈ میپ کی بھی نقاب کشائی کی۔اس منصوبہ کے تحت قبائلی پنچایتوں کے تحت علاقوں کی ترقی پر 2لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi launches rashtriya gram swaraj abhiyan in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply