سرجیکل اسٹرائیک پر ہر ہندوستانی کا سر فخر سے بلند، مگر افسوس ہے کہ کانگریس مذاق اڑا رہی ہے: وزیر اعظم مودی

اجمیر:وزیر اعظم نریندر مودی نے سرجیکل اسٹرائیک کو ملک کے فوجی جوانوں کی ایک زبردست کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر کانگریس کو کیا ہوگیا ہے جو وہ اس پر اظہار مسرت کر رہی ہے نہ ہی اس کا فخریہ بیان کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک میرے ملک کے بہادر سپاہیوں کا بہت بڑا کارنامہ تھا ۔میرے ملک کا جوان دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔کون ہندوستانی ہوگا جو ہمارے جیالوں پر غرور نہیں کرے گا۔

لیکن کانگریس پارٹی کو سیاست نے اتنی پستی میں دھکیل دیا ہے پہلے اس نے سرجیکل اسٹڑائیک کی بے عزتی کرنے کی کوشش کی ۔میرے بہادر جوانوں کے کارناموں کا مذاق اڑانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا ۔شرم آتی ہے ایسے لوگوں پر۔

مسٹر مودی نے راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک عام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے 60 سال تک لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کی ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے۔

ہم سب کا ساتھ سب کا وکاس کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے صحیح سمت میں پیشرفت کر رہے ہیں۔مودی نے کانگریس پر ووٹ بینک کی سیاست کرکے لوگوں کو بانٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ عوام ایسے لوگوں کو اپنے علاقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi launches blistering attack on gandhis at ajmer rally in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply