من کی بات میں وزیر اعظم مودی نے افغان کرکٹر رشید خان کی تعریف کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ من کی بات کے توسط سے ملک کے تمام لوگوں کی جانب سے سبھی ڈاکٹروں کو آئندہ یکم جولائی کو منائے جانے والے ڈاکٹرز ڈے کی ڈھیر ساری مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے آئندہ سال منائی جانے والی جلیانوالا باغ کی خونریزی کی 100ویں برسی کے حوالے سے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا، جیت ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی ہی ہوتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب سے وابستہ ایک اور تاریخ ہے۔ سال 2019 میں جلیانوالا باغ کی اس خوفناک واقعہ کا بھی 100 سال پورے ہورہے ہیں جس نے پوری انسانیت کو شرمسار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 13 اپریل، 1919 کاوہ سیاہ دن کون بھول سکتا ہے جب طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے، ظلم و جبر کی تمام حدود کو پار کرکے بے قصور نہتے اور معصوم لوگوں پر گولیاں برسائی گئی تھیں۔ اس واقعے کے 100 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ ہم اسے کیسے یاد کریں اس پر ہم سب غور کر سکتے ہیں، لیکن اس سانحہ نے جو دائمی پیغام دیا ہم ہمیشہ اسے یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کوئی مسئلہ کا حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کامیابی ہمیشہ امن اور عدم تشدد، قربانی اور ایثار کی ہوتی ہے۔انہوں نے افغانستان کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کہا کہ انہیں یہ میچ ایک خاص وجہ سے یاد رہے گا۔ہندوستان نے کچھ ایسا کیا جو پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

ٹیم نے ٹرافی لیتے وقت افغانستان کی ٹیم کو بھی مدعو کیا ۔کھیل جذبہ کیا ہوتا ہے اس واقعہ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا ڈے پر فضائیہ کے جوانوں نے 15ہزار فٹ کی بلندی یوگا کر کے سب کو ششدر کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi lauds india afghan test cricket match in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply