ہندوستان اور انڈونیشیا متحد ہو کر دہشت گردی سے لڑیں گے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: ہندستان اور انڈونیشیا نے دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف متحد ہ مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو کے ساتھ آج یہاں دو طرفہ مذاکرات کے بعد میڈیا کے سامنے بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا کو’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘کے تحت ہندستان کا ایک اہم حصہ دار بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انڈونیشیا اور ہندستان میں کافی مماثلت ہیں۔ دونوں ممالک جمہوریت، تکثیریت اور سماجی ہم آہنگی کے حامی ہیں. ایسے میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک سیکورٹی کے ساتھ ہی دہشت گردی، منظم جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف متحدہ جنگ کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر وڈوڈو کے ساتھ آج بات چیت بنیادی طور پر دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون پر مرکوز رہی۔
سمندری علاقے سے منسلک ملک ہونے کے ناطے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سمندری راستوں کی حفاظت کے ساتھ ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ماحولیاتی تحفظ کے مسئلے پر بھی وسیع تعاون کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi india indonesia to prioritise defence ties in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply