وزیر اعظم مودی نے اترپردیش سرمایہ کاری چوٹی اجلاس کا افتتاح کیا

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں اترپردیش سرمایہ کاری چوٹی اجلاس 2018کا افتتاح کیا۔ اس دوروزہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔
اس اجلاس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے بڑے بڑے صنعتکار،مرکزی وزرائ، وزراءاعلیٰ، پالیسی ساز اور ماہرین تعلیم سمیت کم از کم 5000 افراد شرکت کر رہے ہیں۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جمعرات کو الوداعی خطاب کریں گے۔
یہ اجلاس ریاست میں اقتصادی ترقی کے کاز کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

Title: pm modi inaugurates up investors summit 2018 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply