وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ سے ہری دوار میں ماں امیا دھام آشرم کا افتتاح کیا

نئی دہلی:(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں سیاحت کا روحانیت سے قدیم رشتہ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ روحانیت کے مراکز سماجی اصلاحات کے مرکز رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے ہری دوار میں ماں امیا دھام آشرم کا ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انھوں نے کہا کہ ملک میں روحانیت کے ادارے سماجی اصلاحات کے مراکز رہے ہیں اور سیاحت کا تعلق روحانیت کی روایت سے رہا ہے۔ اور سلسلہ قدیم زمانہ سے جاری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس آشرم سے تیرتھ یاتریوں کو فائدہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ تیرتھ کے ساتھ ساتھ سیاحت ہماری ثقافت کا حصہ رہا ہے اور اس سے ہم ملک کے ان حصو ں سے مانوس ہوتے ہیں جو ہم نے نہیں دیکھے ہیں۔ مسٹر مودی نے ماں امیا کے بھکتوں کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے انسانیت کی خدمت کی ہے اور لوگوں کو بھی اس کے لئے تحریک دی ہے۔ان لوگوں نے صنفی مساوات کا پیغام بھی دیا ہے۔انھوں نے مہسانہ کی عورتوں کی تعریف کی جنھوں نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا پیغام سماج میں عام کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi inaugurates umiya dham ashram at haridwar via video conferencing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply