بھروچ میںوزیر اعظم مودی نے ملک کے سب سے طویل کیبل پل کا افتتاح کیا

بھروچ: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شام گجرات کے بھروچ میں نرمدا ندی پر تعمیر ملک کے سب سے طویل کیبل پل کا افتتاح کیا۔ 379 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے 1344 میٹر طویل اس پل کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھروچ میں ایک جدید بس ٹرمینل کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیرنتن گڈکری، کھاد اور کیمیکل کے وزیر مملکت من سکھ ماڈویا اور وزیر اعلیٰ وجے روپانی نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کی موجودگی میں ریاست کی آٹھ شاہراہوں کو 12000 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔
ان شاہراہوں کی کل لمبائی 1200 کلومیٹر ہوگی۔ اس منصوبے سے حادثات پر بھی کارگر طریقہ سے قابو پایا جا سکے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پل کے شروع ہو جانے سے جام سے متاثر بھروچ اور پورے مغربی ہندستان کی اس شاہراہ کو کافی راحت ملے گی۔ انہوں نے بھروچ کے صنعتی علاقے دہیج کو آٹھ لاکھ روزگار والا اور پورے ملک کا زیور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سورت کی طرح بھروچ کی بھی ترقی ہوگی یہاں نرمدا میں ا سٹیمر منصوبہ شروع کیا جا ئیگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi inaugurates longest cable bridge in bharuch in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply