وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطین اسرائیل مذاکرات جلد شروع ہونے کی امید ظاہر کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی کاز کو ہندوستان کی زبردست حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ ایک جامع مذاکراتی حل تلاش کرنے کے لیے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہو جائیںگے۔
فلسطینیوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے یوم عالمی یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستا ن کو امید ہے کہ اسرائیل کے ساتھ پر امن بقائے باہم کے جذبہ کےساتھ ایک خود مختار، آزاد ،متحد اور مضبوط فلسطین کا قیام جلد ہی عمل میں آجائے گا۔یاد رہے کہ 1979کے بعد سے ہر سال 29نومبر کو فلسطینی عوام کےساتھ یوم عالمی یکجہتی منایا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi hopes for early resumption of israel palestine talks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply