حکومت ڈاکٹروں کو سستے دام والی عام دوائیں تجویز کرنے کا پابند بنانے کے لیے قانون بنائے گی: وزیر اعظم مودی

سورت:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت ایسا قانون وضع کرے گی جس کی رو سے ڈاکٹرز سستی عام ادویات ہی پرچی پر لکھنا لازمی ہو جائے گا۔ مسٹر مودی نے آج یہاں 500 کروڑ کی لاگت سے بنے ایک پرائیویٹ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ان کی حکومت نے لوگوں کو بہتر صحت سہولیات دلانے کے لئے سستی ادویات کی دستیابی اور ضروری ادویات کی قیمت طے کرنے سمیت کئی اقدامات کئے ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی میں اٹل بہاری واجپئی حکومت کے 15 سال بعد ان کی حکومت صحت پالیسی لے کر آئی ہے۔
ملک میں صحت کے شعبے میں ڈاکٹروں کی کمی سمیت کئی مسائل تھے۔ متوسط طبقے کے خاندان میں ایک بھی شخص کے بیمار ہو جانے سے خاندان کا پورا معاشی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔ مکان خریدنے اور بیٹی کی شادی کی طرح دیگر انتہائی ضروری کام رک جاتے ہیں۔ انہوں نے 700 ضروری ادویات کی قیمتیں طے کرنے اور دل کی بیماری کے لئے ضروری اسٹینٹ کی قیمت میں کمی کا کام کیا ہے۔ پھر بھی متعدد ڈاکٹر ایسی پرچی لکھ دیتے ہیں کہ مریضوں کو مہنگی دوائیں خریدنے کے لئے مجبور ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن جلد ہی وہ ایسا قانون بنائیں گے اور ایسا انتظام کریں گے کہ ڈاکٹرو ں کے لئے سستی جن عام ادویات لکھنا لازمی ہو جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi hints at rules for doctors to prescribe generic medicines in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply