وزیر اعظم مودی نے ایک بوڑھی خاتون کو جوتے پہنائے

بیجا پور(چھتیس گڑھ):وزیراعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں جوتے تقسیم اسکیم کے تحت ایک قبائلی ضعیفہ کو جوتیاں پہنائیں۔ اس اسکیم کا مقصد تیندو کے پتے چننے والے مزدوروں کو ایسے جوتے فراہم کرنا ہے جسے پہن کر وہ جنگلات میں کسی دقت کے بغیر چل پھر سکیں۔وزیر اعظم نے بیجا پور میں ہی ایوشمن بھارت اسکیم کے تحت پہلے صحت مرکز کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 14 اپریل ملک کے لیے ایک بہت اہم تاریخ ہے۔آج ہی کے دن معمار آئین بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر تولد ہوئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج ایک غریب والدین کا بیٹا بھی وزیر اعظم بن سکا ہے تویہ بھی بابا صاحب کے دم سے ہی ممکن ہو سکا ہے۔، وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کی دوڑ میں جو پیچھے رہ گئے یا جنہیں پسماندہ کیا گیا ان میں آج جو بیداری آئی ہے وہ بابا صاحب کی ہی دین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بیجاپور 100 دن میں ترقی کر سکتا ہے دوسرے اضلاع کیوں نہیں کر سکتے؟ وزیراعظم نے کہا وہ یہ یقین دہانی کرانے آئے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ اب بیجا پور کوپسماندہ ضلع کے طور پر یاد نہیں کیا جائے گا۔

Title: pm modi helped tribal woman to wear shoes | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply