وزیر اعظم مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی 70 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی۔ مسٹر نریند ر مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور آپ کواچھی صحت کے ساتھ لمبی عمر عطاکرے ۔ نوٹ بند کرنے کے معاملہ پر کانگریس کے جانب سے اپنی حکومت پر متواتر حملوں کے باوجود کانگریس صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔یہاں تک کہ جمعرات کو کانگریس کے نائب صدر اور سونیا گاندھی کے صاحبزادہ راہل گاندھی نے پے ٹی ایم کو ” پے ٹو مودی“ کامخفف بتایا تھا نیز 8نومبر کے اس فیصلہ کو ”احمقانہ فیصلہ“ قرار دیا تھا۔کانگریس لیڈر جیوترا دتیہ سندھیا نے بھی اس موقع پر محترمہ سونیا گاندھی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی کو 70 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات۔ ایشور انہیں اچھی صحت سے نوازے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi greets sonia gandhi on birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply