وزیر اعظم کی زرعی تہوار” نواکھائی جوہار “ پر اوڈیشہ کے لوگوں کو مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اوڈیشہ کے زراعتی تہوار نواکھائی جوہار کے موقع پر اوڈیشہ کے عوام کو مبارکباددی ہے۔ مسٹر مودی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا : ” اس خصوصی موقع پر اوڈیشہ کے لوگوں کو نواکھائی جوہارکی بہت بہت مبارکباد ! خداکرے کہ یہ تہوار ہمارے کسانوں کی زندگی میں مزید خوشحالی اور آسودگی پیدا کرے۔
واضح رہے کہ نوکھائی جوہار تہوار بنیادی طور پر مغربی اڑیسہ کے باشندوں کا تہوار ہے جو وہاں کے کاشتکار اتنا سخی ہونے پر ”دھرتی ماں“ سے اظہار ممنونیت کرتے ہیں۔یہ تہوار گنیش چترتھی کے دوسرے روز منایا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi greets odisha on nuakhai festival in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply