ملک بھر میں نیا ہندو سال دھوم دھام سے منایا گیا،وزیر اعظم نے مبارکباد دی

نئی دہلی:آج جمعہ ) ملک گیر پیمانے پر نیا ہندو سال منایا جا رہا ہے۔ روایت کے مطابق نئے چاند سے شروع ہونے والے ہندو کیلنڈر کے مطابق موسم بہار اور نیا سال شروع ہو گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر ٹوئیٹ کرکے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام تہنیت میں کہا کہ ”میں نئے سال کے موقع پر ملک کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
خدا کرے نیا سال خوشی و خوشحالی لائے“۔ ہندوو¿ں کا یہ نیا سال مختلف ریاستوں میں مختلف ناموں سے مثلاً چیتر سوکھلدی ، گوڑی پڑوا، اوگادی،چیتی چاند، نو ریہہ اور ساجی بو چیریا اوبا شروع ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے جس ریاست میں جس نام سے یہ سال منایا جاتا ہے وہی نام لے کر متعلقہ ریاستوں کے باشندوں کو مبارکباد دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi greets nation on occasion of hindu calendar new year in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply