وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ماہ رمضان کی پر خلوص مبارکباد دی اور امید ظاہرکی کہ یہ ماہ مقدس سماج میں اتحاد و یگانگت، بھائی چارہ اور جذبہ ہم آہنگی لائے گا۔
انہوں نے ٹوئیٹ میں کہا کہ ’مسلم بھائیوں کو اس مبارک اور مقدس ماہ رمضان کی مبادکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم، جو کہ فی الحال پانچ روزہ غیر ملکی دورے کے چوتھے مرحلہ میں اس وقت امریکہ میں ہیں، کا یہ ٹوئیٹ منگل کی صبح ہی سامنے آیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب رویت ہلال کمیٹی کے ا س اعلان کے بعد کہ ماہ صیام کا چاند نظر آگیا ہے ملک بھر میں منگل سے روزے شروع ہو گئے۔البتہ کیرل میں پیر کو پہلا روزہ تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi greets muslims on beginning of ramzan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply