وزیر اعظم مودی نے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے واحدسب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرنے پر پارٹی چیرمین عمران خان کو بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد دی۔

اگرچہ عمران خان اس سے قبل مارچ 2003میں نئی دہلی میں منعقد کسی تقریب میں اور پھر نومبر2015میں ہندوستان کے ایک نجی دورے کے دوران مسٹر مودی سے ملاقات کر چکے ہیں لیکن گذشتہ ہفتہ ہوئے انتخابات کے بعد ان دونوں لیڈروں کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے ۔وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں اور گہری ہوں گی ۔

وزیر اعظم نے پورے پڑوس میں امن و ترقی کے قیام کے اپنے اولیں مقصدکا بھی اعادہ کیا۔مودی کی عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو عمران خان کے ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے دیے گئے بیان کے کئی روز بعد ہوئی ہے۔ کیونکہ جن دنوں میں پاکستان میں یہ تغیرات رونما ہوئے تو وزیر اعظم مودی غیر ملکی دورے پر تھے۔

جمعرات کو عمران خان کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری لانے جیسے معاملات پر ہندوستان متفق ہو سکتا ہے لیکن اسی دوران عمران خان کا کشمیر کو کلیدی مسئلہ اور وہاں (کشمیر) ہندوستانی افواج پر حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے الزام جیسی باتیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں بن سکتی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi greets imran khan on victory in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply