انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی کا زبردست خیرمقدم

نئی دہلی:اترپردیش او راتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں غیر معمولی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ آج لوک سبھا پہنچے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا حزب اقتدار کے اراکین نے میزیں تھپتھپا کر زبردست خیر مقدم کیا۔
مسٹر مودی اس وقت ایوان میں پہنچے جب اسپیکر سمترا مہاجن نے گیارہویں ، بارہویں اور تیرہویں لوک سبھا کے رکن رہے مسٹر بی وی این ریڈی کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام پڑھنے اور خاموش رہ کرخراج عقیدت پیش کرنے کے بعدوقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا۔
پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کے ساتھ وزیر اعظم جیسے ہی ایوان میں پہنچے حز ب اقتدار کے اراکین اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اور میزیں تھپتھپا کر ان کا خیر مقدم کیا۔
اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر اس وقت تک میزیں تھپتھپاتے او ربھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے رہے جب تک وزیر اعظم اپنی نشست پر بیٹھ نہیں گئے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سمیت ایوان میں موجود تمام وزراء بھی اپنی سیٹوں پر کھڑے رہے۔ این ڈی اے کی کچھ حلیف جماعتوں کے اراکین بھی اپنی جگہ پر کھڑے دیکھے گئے۔

Title: pm modi given grand welcome in lok sabha following bjp win in polls in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply