وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

نئی دہلی:اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیریز نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے تجزیے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی زبردست تعریف کرتے ہوئے بدھ کے روز انہیں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے حوالے سے قائم ”بر روئے زمیں غازی مرد“کے اعزاز سے سرفراز کیا۔

واضح ہو کہ ”کرہ ارض کا غازی مرد“ ایوارڈ اقوام متحدہ کا وہ اعلیٰ ترین اعزاز ہے جو ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس تقریب اعزاز سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ایک ایسا لیڈر دستیاب ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو سمجھتا ہے اور ماحولیات کی صفائی کے فائدوں کو سمجھتا ہے۔

وہ اس حوالے سے مسائل کو جانتا بھی ہے اور انہیں حل کرنے کی جانب پیش رفت بھی کرتا ہے۔وزیر اعظم نے اعزاز کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ہندوستانی عوام کا ماحولیات کے تئیں عزم کا ثمرہ ہے۔وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کا یہ اعزاز فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون کے ساتھ دیا گیا ۔

قبل ازیں کوچی ہوائی اڈے کو بھی اس اعزاز سے سرفراز کیاجاچکا ہے۔منگل کے روزبابائے قوم کے 150 ویں یوم پیدائش کے سال کے آغاز کے موقع پر راشٹر پتی بھون میں مہاتما گاندھی بین الاقوامی سوچھتا کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گوٹیریز نے کہا کہ کھلے میں رفع حاجت کا خاتمہ صفائی کی بنیاد ہے۔

گاندھی جی کی صفائی کی تحریک بے حسی سے بیداری کی طرف لے جانے کوشش تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ گاندھی کے خیالات کے اثرکا ہی نتیجہ تھا کہ چار برس قبل 15 اگست 2014 کو لال قلعہ سے انہوں نے دو اکتوبر 2019 کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش تک ملک کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہندوستان بنانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فخرہے کہ انہوں نے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ’سوچھ بھارت‘ کوعوامی تحریک بنادیا ۔واضح ہو کہ یہ کانفرنس مرکزی حکومت کے 15ستمبر سے شروع ہونے والے ’سوچھتا ہی سیوا ہے‘ پروگرام کا ایک جزو ہے۔مودی اور گوٹیریز نے صفائی کے تئیں عالمی برادری کے عزم کی علامت ’دہلی اعلامیہ“ پر مشترکہ دستخط کیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi gets un award world body chief says india has set example on climate action in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply