پانچ روز میں 5ملکوں کا دورہ کر کے وزیر اعظم نریندر مودی کی وطن واپسی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اپنے پانچ ملکی دورے کے آخری مرحلہ میں میکسیکو کے دورے سے اپنے اس غیر ملکی سفر کا اختتام کرتے ہوئے ہندوستان پرواز کر گئے۔اس دوران نریندر مودی امریکہ، افغانستان اور قطر بھی گئے۔
مودی نے ٹوئیٹ کیا ”شکریہ میکسیکو۔ ہند۔میکسیکو تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہو گیااور یہ رشتہ داری دونوں ملکوں کے عوام اور پوری دنیا کے حق میں مفید ثابت ہو گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئیٹ کیا”5روز ،پانچ ممالک!سفر کے آخری مرحلہ میں میکسیکو کا کامیاب دورہ کر کے وزیر اعظم دہلی روانہ ہو گئے“۔ وزیر اعظم کا پانچ روزہ دورہ4جون سے شروع ہوا تھا ۔
امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ مودی ایٹمی سپلائز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش میں گروپ کے دو کلیدی اراکین سوئزر لینڈ اور میکسیکو کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

Title: pm modi finally heads back home | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply