اعلیٰ ذات ریزرویشن بل کی منظوری جھوٹ پھیلانے والوں کو کرارا جواب:وزیر اعظم

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تعلیم اور ملازمتوں میں اعلیٰ ذاتوں کو10فیصد ریزرویشن دینے والے بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے بلا رکاوٹ منظور کر کے ان لوگوں کو کرارا اورمنھ توڑ جواب دیاہے جو جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ اور اب اس کرارے جواب سے ان جھوٹ بولنے والوں کے حوصلے پست ہو جائیں گے۔مودی نے مزید کہا کہ اس بل سے دلتوں اور قبائلیوں سمیت پسماندہ طبقات کے لوگوں کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔وزیر اعظم نے لوک سبھاا و ر میں بل کی منظوری کو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے منگل کے روز لوک سبھا میں ہی آسام شہریت بل (ترمیمی)کی منظوری کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے ملک کی مٹی سے محبت کرنے والوں کو ہندوستان کی شہریت ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔واضح ہو کہ راجیہ سبھا نے بھی بدھ کے روز یہ بل سات کے مقابلہ165ووٹ کے فرق سے منظور کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi describes 10percent reservation bill as his governments big achievement in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.