راجیہ سبھا کے لیے منتخب نئے اراکین کو وزیر اعظم نے مبارکباد دی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ مختلف ریاستوں سے منتخب ہوکر آنے والے تمام لوگوں کو مبارکباد اور پارلیمانی کیریر کے لیے نیک خواہشات۔
میں امید کرتا ہوں کہ ممبران پارلیمنٹ جس ر یاست کی نمائندگی کرتے ہیں اس کی توقعات پر پورے اتریں گے۔ واضح رہے کہ سات ریاستوں میں راجیہ سبھ کی25سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے12سیٹیں جیتی ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا کی59سیٹیں خالی ہوئی تھیں جن میں سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 15مارچ کو 10ریاستوں کے33امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا تھا۔ان میں سے16امیدوار بی جے پی کے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pm modi congratulates winners of rajya sabha polls in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply