وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں تیسری بار ایشیا کپ کا خطاب جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم اور ڈنمارک میں ڈنمارک اوپن کا خطاب جیتنے والے کدامبی شری کانت کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے ہاکی ٹیم کو اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا ”شاندار میچ، شاندار جیت۔ ہماری ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے مبارکباد۔ ہندوستان اس بہترین جیت پر خوشیاں منا رہا ہے“۔ ہندوستان نے ڈھاکہ میں ملیشیا کو 2۔1 سے ہراکر تیسری مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے۔
وزیراعظم نے ڈنمارک اوپن کا خطاب جیتنے والے شری کانت کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”مبارک ہو شری کدامبی۔ ڈنمارک اوپن میں آپ کی جیت شاندار ہے۔ آپ نے ہر ہندوستانی کو فخر کا لمحہ دیا اور خوش کیا ہے“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi congratulates indian hockey team in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply