وزیر اعظم مودی کی ڈونالڈٹرمپ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو آج صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ مسٹر نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہونے پر مبارک ہو ۔
انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے مسٹر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران ہندوستان کے ساتھ دوستی مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کرنے کے لئے ہم آپ کی تحسین کرتے ہیں۔مودی نے مزید کہا کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ہندستان کے ساتھ اظہار یگانگت کے لئے ہم آپ کے ممنون ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi congratulates donald trump in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply