کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 6فوجیوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم کا اظہار رنج

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں برفانی طوفان اور تودے گرنے سے6 فوجی اہلکاروں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو سرچ و ریسکیو آپریشن تیزی سے چلانے کا حکم دیا ہے۔ مسٹر نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے بہادر جوانوں کی موت پر غمزدہ ہوں۔ میں نے حکام کو سرچ آپریشن تیز ی سے انجام دینے کی ہدایت دی ہے ۔
واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں گریز سیکٹر میں گزشتہ روز فوج کی دو سرحدی چوکیاں برفانی تودے گرنے سے دب گئیں جس میں کم از کم چھ جوانوں کی موت گئی ۔ جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیاکے مطابق تازہ اطلاعات ملنے تک تودے گرنے کے بعد لاپتہ فوجی اہلکاروں کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن انجام دیا جارہا ہے۔گزشتہ سال بھی مارچ میں سیاچن گلیشیئر میں برفانی تودہ گرنے سے 11 فوجی جوانوں کی موت ہوگئی تھی۔

Title: pm modi condoles the death of soldiers in gurez sector avalanches in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply