وزیر اعظم نے ریما لاگو کے انتقال کو فلمی دنیا اور ٹیلی ویژن کے لئے بڑا نقصان بتایا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی ، اطلاعات و نشریات اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے فلم اداکارہ ریمالاگو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلمی اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔ فلموں میں ماں کا رول بہترین انداز میں نبھانے میں ماہر محترمہ لاگو کا آج صبح ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ مسٹر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں محترمہ لاگو کو ہمہ جہت صلاحیتوں کی حامل اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے فلم اور ٹیلی ویژن کی دنیا پر گہرا اثر مرتب ہوگا۔
ان کی وفات افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان کے رشتہ داروں کے تئیں دلی تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی محترمہ لاگو کی وفات پر دکھ کااظہار کیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے کہا کہ انہوں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل اور دماع پر انمٹ نقش چھوڑا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ محترمہ لاگو کی اچانک موت کی خبر سن کر وہ بہت غمگین ہیں۔ ٹیلی ویژن اور پردہ سیمیں پران کی کمی محسوس کی جائے گی۔

Title: pm modi condoles reema lagoos demise | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply