وزیراعظم کاتارک مہتہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم کاتارک مہتہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے مشہور کالم نویس، طنز نگار اور ڈرامہ نویس تارک مہتہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر مودی نے کہا کہ مشہور ڈرامہ نویس اور طنز نگار تارک مہتہ نے زندگی بھر طنز نگاری اور کالم کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے تارک مہتہ جی سے کئی بار ملنے کا موقع ملا جب انہیں پدم شری سے نوازا گیا تھا تب بھی ان سے ملنے کا موقع ملا۔ مجھے تارک مہتہ جی کی تحریر میں ہندوستان میں کثرت میں وحدت کی جھلک دکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تپو سمیت کئی کردار لوگوں کے دلوں میں بس گئے۔