وزیر اعظم مودی کا پروفیسر راؤ کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آریہ بھٹ نام کا ملک کا پہلا سیٹلائٹ بنانے والے معروف سائنسدں پروفیسر یو آر راؤ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، “نامور سائنسداں پروفیسریو آر راؤ کے انتقال سے وہ افسردہ ہیں۔ہندوستان کے خلائی پروگرام میں پروفیسر راؤ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ ” واضح رہے کہ پروفیسریو آر راؤ کا آج بنگلور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ وہ 85 سال کے تھے۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی پروفیسر ر راؤ کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج ٹویٹ کیا “پروفیسر راؤ نے ملک کے پہلے سیٹلائٹ آریہ بھٹ کی لانچنگ سے لے کر منگل یان تک کے سفر میں اسرو کو بلندیوں تک پہنچانے میں اپناکلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ ” کانگریس پارٹی نے بھی پروفیسر راؤ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندان کے ارکان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے ٹویٹ کیا ”و آر راؤ کے اہل خانہ کے تئیں دلی تعزیت۔ اسرو کی کامیابیوں میں ان کے دخل کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi condoles death of ex isro chief ur rao in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply