کلدیپ نیئر کے انتقال پر وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت

نئی دہلی: معروف صحافی کلدیپ نیئر کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ممتاز دانشور اور بی باک صحافی تھے۔

ان کی صحافتی زندگی اور صحافت کے میدان میں ان کے کارہائے نمایاں اور خدمات کئی عشروں پر محیط ہیں۔ سابق وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کے دور میں نافذ کی گئی ایمرجنسی کے خلاف ان کا نہایت سخت موقف اور ہندوستان کی بہتریی و فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ وہ ان کے انتقال سے بہت غمزدہ ہیں اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔اگرچہ مسٹر نیئر بی جے پی کے نظریات اور وزیر اعظم مودی کے کٹر مخالف تھے اور ایک بار وہ کہہ چکے تھے مودی کا کوئی ذاتی جظریہ یا ایجنڈا نہیں ہے بلکہ یہ نظریات کا معاملہ ہے۔

وہ ہندوتو میںیقین رکھتے ہیں اور میں اس کے خلاف ہوں ۔ میں بہت اندر سے ،اندر سے اوراندر سے کٹر سیکولر ہوں ۔لیکن اس کے باوجود اسی سال جون میں ایمرجنسی کے حوالے سے ایک پروگرام میں مسٹر مودی نے ایمر جنسی کے خلاف سینہ سپر ہوجانے پر مسٹر نیئر کی زبردست مدح سرائی کر کے خود کلدیپ نیئر کو ششدر کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi condole veteran journalist kuldip nayars death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply