وزیر اعظم نے کمیونسٹ رہنماؤں کے مجسمے توڑنے کی وارداتوں کی شدید مذمت کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مخاتلف حصوں میں مجسمے گرانے کی سخت مذمت کی اور نہایت درجہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تری پورہ میں روسی کمیونسٹ رہنما لینن کے مجسمے ڈہانے کے حوالے سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بات کی۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ وزارت نے اس قسم کی سنگین وارداتوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس ضمن میں ان ریاستی حکومتوں کو جہاں مجسمے توڑے گئے ہیں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کئی حصوں سے مجسمے گرانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور اس قسم کی غنڈہ گردی کے وارداتوں کا مرکز نے سخت نوٹس لیا ہے۔
لہٰذا تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس ضمن میں سخت کارروائی کرے تاکہ اس قسم کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi condemns vandalism of lenin and periyar statues in tripura and tamil nadu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply