وزیر اعظم نے اعلی سطحی میٹنگ میں سرحد پر سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نے اعلی سطحی میٹنگ میں سرحد پر سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا
نئی دہلی:پاکستان کی طر ف سے سرحدی علاقوں میں گذشتہ چند دنوں سے مسلسل ہورہی فائرنگ میں آٹھ بی ایس ایف جوانوں کی ہلاکتکے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ میں سرحد پر سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
مسٹر مودی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیر دفاع منوہر پاریکر ’ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ او رقومی سلامتی مشیر اجے ڈوبھال شامل ہوئے۔ سرحد پار سے ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے کشیدگی بڑھنے کے بعد کل مسٹر سنگھ نے بھی ایک میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔
پاکستانی رینجروں نے کل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے سرحدی علاقوں بالخصوص جموں و کشمیر کے سامبا ضلع کے رام گڑھ میں مورٹار داغے اور فائرنگ کی جس میں جوانوں کی موت ہوئی۔