وزیر اعظم مودی نے طلاق ثلاثہ فیصلہ کو تاریخی بتایا

نئی دہلی: ایک ہی نشست میں تین طلاق کے مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے فوراً بعد رد عمل ظاہر کرے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی بتایا اور کہا کہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلہ سے مسلم خواتین کو مساوات کا درجہ مل جائے گا۔وزیر اعظم نے اس تاریخی فیصلہ پر اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ عزت ماٰب سپریم کورٹ کا طلاق ثلاثہ پر فیصلہ تاریخی ہے اور مسلم خواتین کو مساوی درجہ دینے کے ساتھ ساتھ خواتین کو با اختیار بنانے کی جانب ایک مستحکم اقدام ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی سربراہی میں پانچ ججی بینچ نے، جس میں جس میں تمام مذاہب کے فاضل ججوں جسٹس للت(ہندو)، جسٹس نذیر( مسلم)، چیف جسٹس ( سکھ)، جسٹس جوزف (عیسائی) اورجسٹس نریمن( پارسی ) شامل تھے اس اہم کیس کی سماعت کی تھی، جس میں سے تین ججوں نے تین طلاقوں کو غیر آئینی قرار دیا جبکہ دو جج اس کے حق میں تھے، جنھوں نے حکومت سے کہا کہ وہ اس بارے میں قانون بنائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi calls triple talaq judgment historic in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply