سرحد پر قیام امن اور ڈوکلام جیسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہونے دینے کے اقدامات کے لیے ہند چین متفق

بیجنگ: ہندوستان اور چین ہر دو ممالک کے درمیان باہمی اتفاق میں ااضافہ ، رشتے بہتر کرنے اور سرحد پر امن قائم رکھنے پر متفق ہو گئے۔ برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے چین جانے والے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی چن فینگ کے درمیان کئی دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے اس ضمن میں بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان تبادلہ خیال کے دوران ڈوکلام بھی اہم موضوع رہا اور دونوں نے ڈوکلام جیسا ٹکراو¿ روکنے کے لیے کوشش کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ ڈوکلام تعطل کے بعد دونوں رہنماو¿ں میں یہ پہلی ملاقات تھی۔ اس سے قبل برکس چوٹی کانفرنس کے دوران ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مذاکرات پروگرام میں اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے، سائبر سیکورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات کو کم کرنے کے لئے سب کو تعاون اور مربوط کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے ، سائبر سیکورٹی اور دنیا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے برکس ممالک کو مربوط کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے اس کے لئے سائبر سیکورٹی اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے وسائل کے استعمال پر زور دیا۔ وزیراعظم نے برکس ممالک کو ایک قابل، مساوات پر مبنی اور ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ دنیا کے سب سے غریب لوگوں کو بھی مالی مرکزی دھارے میں شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کو ایک ڈیجٹل اور کارآمد دنیا بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ ایک ایسی صحت مند اور غیر جانبدار دنیا کی تعمیر ہوسکے جس کا مستقبل خوشگوار ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi calls for cooperation xi for global peace in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply