کانگریس پارٹی ”بیل “ گاڑی ہے: وزیر اعظم مودی

جے پو ر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے بیشتر رہنماو¿ں کو مختلف عدالتوں سے ”بیل“ دیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کو ”بیل گاڑی“ سے تعبیر کیاانہوں نے حکومتی اسکیموں سے استفادہ کرنےوالوں سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد یہاں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف فوج پر شکوک و شبہات کا اظہارکر رہی ہے اور اور قومی سلامتی جیسے معاملات تک پر سیاست کر رہی ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ کئی بزرگ کانگریسی رہنما اور سابق وزراءضمانت پر ہیں ۔اور یہ ان کی ان بداعمالیوں کا نتیجہ ہے جو اپنی پارٹی کے طویل دور اقتدار میں یہ لیڈران بلا جھجک کرتے رہے تھے ۔

انہیں عوامی جذبات کی پروا تھی اور نہ ہی ترقی کا کوئی نظریہ تھا۔اور پارٹی قیادت خاموش رہا کرتی تھی۔مسٹڑ مودی نے کہا کہ این ڈی اےب حکومت نے تو مسلح افواج میں ایک عہدہایک پنشن کا مسئلہ حل کیا حزب اختلاف نے فوج کی معتبریت پر انگشت نمائی کر کے ’گناہ کبیرہ “ کیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi calls congress a bail gadi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply