تینوں فوجی سربراہوں کی وزیراعظم مودی سے ملاقات،تیاریوں سے آگاہ کیا

نئی دہلی:جموں و کشمیر میں سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بڑھتے واقعات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ آج یہاں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ، بحریہ سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا اور فضائیہ کے نائب سربراہ بی ایس دھنوا کی مسٹر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق تینوں سربراہان نے وزیر اعظم کو سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال اور فوج کی تیاریوں سے آگاہ کرایا۔
سرحد پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بڑھتے واقعات کے درمیان ہوئی اس میٹنگ کو اہم سمجھاجا رہا ہے۔ ہندوستانی فوج کی پاک مقبوضہ کشمیر میں 29 ستمبر کو کی گئی کارروائی کے بعد سے پاکستان کی جانب سے 60 سے بھی زیادہ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔ سرحد پار سے ہو رہی فائرنگ میں ہندستان کے کئی جوان شہید ہو چکے ہیں اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
ہندستانی فوج کی جانب سے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کی وجہ سے سرحد پر کئی بار حالات کشیدہ ہو جاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi briefed by military chiefs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply