وزیر اعظم نے بنگال کو10ہزار چار سو انسٹھ کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی: ممتا بنرجی

نئی دہلی:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کے دوران ریاست کے زیرالتوا منصوبوں کے لئے 10459 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ محترمہ بنرجی نے مسٹر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد نئی دہلی میں واقع ساؤتھ بلاک میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ ریاست کے معرض التوا میں پڑے کئی منصوبوں پر بات چیت کی اور ریاست کے حصہ کی رقم جاری کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ریاست کے حملے کی رقم جاری کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے حصے کی 10459 کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہے جس پر مرکز کو توجہ دینی چاہئے ورنہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ محترمہ بنرجی صدر پرنب مکھرجی اور مسٹر مودی کی دعوت پر ہندستان کے دورے پر آنے والی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے سلسلے میں آج دارالحکومت میں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi assures to consider release of rs 10459 cr for state share mamata in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply