متنازعہ بیانات دے کر پارٹی کو نقصان نہ پہنچائیں: پارٹی ممبران اسمبلی وپارلیمنٹ کو وزیر اعظم مودی کی تلقین

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی و پارلیمنٹ کو تلقین کی ہے کہ اب وقت سخت محنت کرنے کا ہے، دوڑنے کا ہے محض چہل قدمی کرنے کا نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے پارٹی کے قانون سازوں کو یہ تلقین بھی کی کہ سماج میں ہونے والے حادثات و واقعات پرمتنازعہ بیان دے کر میڈیا کو مواد دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوںنے یہ بات نریندر مودی ایپ کے توسط سے ممبران اسمبلی و پارلیمنٹ سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ ہم غلطیاں کرتے ہیں اور میڈیا کو موقع دیتے ہیں۔جس سے پارٹی کی ساکھ مجروح ہوتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے تمام لیڈروں کو انتباہ دیا کہ وہ ملک کا نمائندہ بننے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی و پارلیمنٹ کیمرہ دیکھتے ہیں اور بیان دینے کے لیے اس طرح کود پڑ تے ہیں گویا ہم عظیم سماجی کارکن یا کوئی مفکر و دانشور ہیں۔ اس سے میڈیا کو مواد مل جاتا ہے ۔وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ دیہی علاقوں میں معیار زندگی اور رہن سہن کا طریقہ بدل رہا ہے اور بنیادی ضروریات کو مرکزی دھارے کی اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ جوڑے جانے اور فنی مہارت کی ترویج و ترقی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کو آمدنی حاصل کرنے میں مدراا سکیم سے مدد مل رہی ہے اور اس اسکیم سے پہلے ہی 11 کروڑ افراد استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi asks bjp mps mlas not to speak out of turn in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply