وزیر اعظم نے محترمہ ڈورس فرانسس کے علاج کے لئے 3 لاکھ روپے کی منظوری دی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کل محترمہ ڈورس فرانسس کے علاج کے لئے پی ایم این آر ایف سے 3 لاکھ روپے کی گرانٹ کو منظوری دی ہے۔
وزیر اعظم نے ڈورس فرانسس کی جانب سے پیش کی گئی خدمات کے متعلق خبروں اور کینسر کی وجہ سے ان کی بیماری سے متعلق خبروں کی جانکاری حاصل کی۔ ڈورس کا نئی دلی کے ایمس میں علاج چلا رہا ہے۔ اسپتال کے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈورس کو بہترین علاج فراہم کرائے۔
اسپتال کے ساتھ ساتھ محترمہ ڈورس کے گھر والوں کو 3 لاکھ روپے کی مدد کو منظور کئے جانے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ غازی آباد کی رہنے والی محترمہ ڈروس ایک قومی شاہراہ پر ایک معروف انٹر سیکشن پر ٹریفک کے بندوبست میں رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کے لئے مشہور ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi approves rs 3 lakh aid to doris frances from pmnrf in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply