افریقہ سے واپس آتے ہی مودی نے کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا اور امن کی اپیل کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چار افریقی ممالک کے دورے سے واپس آتے ہی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن برقرار رکھیں تاکہ تشدد زدہ وادی میں حالات کو معمول پر لایا جا سکے۔
انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کسیبے قصور اور معصوم شخص کو کوئی نقصان یا تکلیف نہیں پہنچے گی۔ وزیر اعظم کے دفر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر کی، جہاں 4روز پہلے حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور سیکورٹی فورسوں سے جھڑپوں میں 30افراد مارے گئے ہیں،صورت حال پر غور و خوض کے لیے بلائی گئی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعظم کو تفصیل کے ساتھ وادی کے حالات گوش گذار کیے گئے۔
وزیر اعظم نے صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ ریاست کے حالات معمول پر لانے کے لیے وہ امن و امان برقرار رکھیں۔وزیر اعظم نے امرناتھ یاترا جاری رہنے پر بھی اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ ریاست حکومت کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہوگی مرکز مہیا کرے گا۔
اس میٹنگ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر مالیات ارون جیٹلی، وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر دفاع منوہر پاریکر، وزیر مملکت برائے پی ایم او جتندر سنگھ، قومی سلامتی مشیر اجیت دووال اور خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi appeals for calm in kashmir valley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply