ماؤ پرست انتہا پسند بندوقیں رکھ دیں:وزیر اعظم نریندرمودی

بھابرا (مدھیہ پردیش): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بڑا مسئلہ بن کر ابھر رہے ماؤنوازوں اور انتہا پسندوں سے تشدد چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خون بہانے سے کبھی کسی کا بھلا نہیں ہوا۔
وزیر اعظم آزادی کے 70 سال کے موقع پر مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع میں شہید چندر شیکھر آزاد کی جائے پیدائش بھابرا میں ’70سال آزادی۔ ذرا یاد کرو قربانی ‘ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہم آزادی کا جشن منا رہے ہیں، اس موقع پر میں ماؤنواز اور انتہا پسندی کے نام پر بندوقیں اٹھانے والوں سے کہتا ہوں کہ کسی نے بھی خون بہا کر کچھ پایا ہے کیا۔
جذباتی انداز میں انہوں نے کہا کہ آپ بندوقیں چھوڑ کر ہل تھامیں اور پھر دیکھئے کہ کس طرح سرخ زمین سبز ہو جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi apeal maoists to lay down arms in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply