وزیر اعظم مودی نے آنگن واڑی کارکنوں کے ترغیبی معاوضہ میں زبردست اضافہ کا اعلان کیا

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی مرکزی نے 2019کے عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے آشا اور آنگن واڑی کے کارکنوں کو انتخابی تحفہ دیتے ہوئے ان کے ترغیبی معاوضہ میں 50تا60فیصد اضافہ کر دیا۔جس سے آنگن واڑی اور آشا کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

جن کارکنوں کو 3000روپے ماہانہ ملتا تھا اب انہیں4500،جنہیں 2250ملتے تھے انہیں 3500اور جنہیں 1500روپے ماہانہ ملتے تھے انہیں2200روپے ملیں گے۔

اس نئی شرح کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔مسڑ مودی نے منگل کے روزملک بھر کی آنگن واڑی ،آشا اور ہیلتھ کارکنوں کو مودی ایپ کے توسط سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منظور شدہ صحتی کارکنوں(آشا) کو و سماجی تحفظ اسکیموں کے تحت سہولتیں اورزیراعظم جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور وزیراعظم سرکشا بیمہ یوجنا کا فائدہ بھی پہنچایا جائے گا۔

اب آشا کارکنوں کو ہیلتھ انشورنس کے لیے کوئی پریمیم رقم نہیں دینا پرے گی اور انہیں کسی بھی قسم کے حادثہ پر 4لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi announces hike in incentives of asha anganwadi workers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply