وزیر اعظم نے ٹرین حادثہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین کو -2 2لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش میں کانپور دیہات کے پکھرایا ریلوے اسٹیشن کے پاس اندور۔پٹنہ ایکسپریس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے اور شدید زخمی ہوئے لوگوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ۔
اس سے پہلے وزیر ریل سریش پربھو نے بھی حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے لئے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔ مسٹر پربھونے کہا کہ حادثے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو معاوضہ کے طور پر ساڑھے تین لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ شدید طور سے زخمیوں کو 50 ہزار روپے اور معمولی طور پر زخمی ہونے والے مسافروں کو 25 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi announces ex gratia of rs 2 lakh for victims kin in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply