وزیر اعظم نے ممبئی میں عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا

نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے ممبئی میں گھاٹ کوپر علاقے میں گزشتہ ہفتے ایک عمارت گرنے سے مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر مودی نے اس واقعہ میں زخمی لوگوں کو 50ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں 25جولائی کو سائیں درشن اپارٹمنٹ میں 35 سال پرانی عمارت گر گئی تھی۔جس میں 17افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi announces ex gratia of rs 2 lakh for next of kin injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply