پی ایس ایل وی 38کی کامیاب پرواز پر مودی اور سونیا کی اسرو سائنسدانوں کو مبارکباد

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پی ایس ایل وی سی 38 کو کامیاب طور پر داغے جانے پر آج ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) اور خلائی سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو بذریعہ ٹویٹ پیغام تہنیت میں کہا کہ 15 ممالک کے 31 مصنوعی سیاروں کو لے کر پی ایس ایل وی 38کی کامیاب پرواز پر مبارک باد۔آپ نے ہمارا سرفخر سے مزیدبلند کر دیا ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پی ایس ایل وی سی 38 کے کامیاب تجربے پر اسرو اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر کامیاب مشن سے اسرو خلائی ٹیکنالوجی کو عام لوگوں کے نزدیک لا کر اس کا قابل قدر استعمال کر رہی ہے۔
ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے پی ایس ایل وی سی 38 راکٹ نے آج یہاں ستیش دھون خلائی مرکز سے ارضیاتی سروے سٹیلائٹ کارٹوسیٹ -2 اور 30 دیگر چھوٹے سٹیلائٹ کے ساتھ صبح نو بج کر 29 منٹ پر اڑان بھرا۔ کارٹوسیٹ۔2 سیٹلائٹ سرحد پر ہونے والی ہر ایک سرگرمی کی نگرانی رکھے گا اور اس سے ہندوستان کی فوجی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ لانچ کیے گئے 712 کلو گرام وزنی ?ارٹوسٹ۔2 سیریز کا یہ سٹیلائٹ کے ساتھ تقریبا 243 کلو گرام وزنی 30 دیگر سٹیلائٹ کو بھی ایک ساتھ لانچ کیا گیا۔ پی ایس ایل وی سی 38 کے ساتھ بھیجے گئے ان تمام سٹیلائٹس کا مجموعی وزن تقریبا 955 کلو گرام ہے۔ ان سٹیلائٹس میں آسٹریا، فن لینڈ، اٹلی، جاپان، لاتویہ، لتھوانیا، بیلجیم، چلی، جمہوریہ چیک، فرانس، جرمنی، سلوواکیہ، برطانیہ ،امریکہ اور 13 دیگر ممالک کے کل 29 چھوٹے سیٹلائٹ ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہندوستانی چھوٹا سیٹلائٹ بھی شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi and sonia gandhi congratulates isro for satellite launch in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply