وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی سمیت کئی سیاسی لیڈروںنے اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی صدر امیت شاہ کے ساتھ پارٹی کے سینیئر اور معمر لیڈر لال کشن آڈوانی کی رہائش گاہ جا کر انہیں ان کی 89ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اس سے قبل مودی نے ٹوئیٹ کر کے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کی درازی عمر اور عمدہ صحت کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات پیش کی تھیں۔ انہوں نے ٹوئیٹ مین لکھا تھا کہ وہخدا سے دست بدعا ہیں کہ وہ آڈوانی جی کو طویل اور صحت مند زندگی دے۔
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی سابق نائب وزیر اعظم و بی جے پی لیڈر اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔ مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹر پر کہاکہ “مسٹر ایل کے اڈوانی جی کو اپنی سالگرہ پر میں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں”۔ واضح رہے کہ مسٹر اڈوانی آج 89 سال کے ہو گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi and congress vp rahul gandhi wishes lk advani on birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply