وزیر اعظم مودی کی نوجوانوں سے سوامی وویکا نند کے خوابوں کا ملک تعمیر کرنے کی اپیل

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی برائیوںکو دور کرکے سوامی وویکانند کے خوابوںکا ملک تعمیر کرنے کےلئے لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے آگے آنے کی اپیل کی کہ تاکہ ایک بھارت اور شریشٹھ بھارت کی تشکیل ہوسکے۔ مسٹر مودی نے سوامی وویکانند کے شکاگو خطاب کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر دین دیال تحقیقاتی مرکز کی طرف سے آج وگیان بھون میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 125 سال پہلے وویکانند نے صرف 30 برس کی عمر میں شکاگو میں گیارہ ستمبر 1893 میں تاریخی تقریر کی تھی جس سے پوری دنیا میں ان کی شہرت پھیل گئی تھی۔
اگر دنیا نے ان کے تقریروں کے پیغام میں اپنایا ہوتا تو امریکہ کی سرزمین پر 9/11 کا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے سوامی وویکانند کے اس تقریر کے 100 سال پورے ہونے پر شکاگو کے اس کانفرنس ہال میں جانے کا موقع ملا تھا جہاں انہوں نے یہ تاریخی تقریر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند نے صرف 30 برس کی عمر میں دنیا کو راستہ دکھایا تھا اور ہندوستان کا وقار بڑھایا تھا۔وہ ملک کے باہر ہندوستان کی عظیم ثقافتی روایات اور ورثے کا ذکر ضرور کرتے تھے اور اس پر فخر بھی کرتے تھے۔ لیکن وہ اس کے ساتھ ہی ملک میں موجود سماجی برائیوں کا بھی ذکر کرتے تھے اور انہیں دور کرنے کی بات کہتے تھے۔ وہ عوام کی خدمت کو ہی عبادت سمجھتے تھے اور اس لئے مندروں میں پوجا پاٹ کرنے کے بجائے عوام کی خدمت پر زور دیتے تھے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس وقت ملک میں سوامی وویکانند سے کم عمر کی 65 فیصد آبادی ہے ا وراسے بھی سماجی برائیوں کو دور کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔ مسٹر مودی نے نوجوان طبقے پراختراعی مزاج پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اسے روزگار کھوجنے کے بجائے روزگار پیدا کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ مسٹر مودی نے نوجوان طبقے کو ہنرمندی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک نوجوانوں کی ان صلاحیتوں کی فروغ کا منتظر ہے۔ ہنر مندی وقت کا تقاضہ ہے۔ اسی لئے حکومت نے اس سلسلے میں کئی اسکیمیں شروع کی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi addresses students convention in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply